حیدرآباد۔14جولائی(اعتماد نیوز) آج پولاورم آرڈننس بل کو مرکزی وزیر داخلہ
راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ انہوں نے اس بل کے ذریعہ ضلع کھمم
کے سات منڈل کو آندھرا پردیش میں انضمام سے متعلق
تفصیلات کو اجلاس کے
سامنے پیش کیا۔ اسی کے ساتھ ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا کے کیشو راؤ نے اس
بل کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل جمہوری اصول کے خلاف ہے۔ جبکہ
تلگو دیشم رکن سی ایم رمیش نے اسکی تائید کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.